سارہ علی خان کی والدہ امریتا سنگھ سے مشابہت رکھتی تصاویر وائرل

بھارتی مشہور اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی اور والدہ سے مشابہت والی تصاویر شئیر کر کے والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی تھی جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ معروف اداکار سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے چھوٹے بھائی ابراہیم علی خان اپنے والدین امریتا سنگھ اور سیف علی خان سے کس قدر مشابہت رکھتے ہیں اس حوالے سے اکثر گھر میں گفتگو ہوتی ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی اکثر چرچے ہوتے رہتے ہیں جن میں کہا جاتا ہے کہ دونوں بہن بھائی اپنے والدین کی نوجوانی سے مشابہت رکھتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ علی خان نے اس غیر معمولی مشابہت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ نارمل نہیں۔
انہوں نے کہا جیسے ملک بھر میں اس حوالے سے گفتگو کی جاتی ہے بالکل اسی طرح ہمارے گھر پر اس موضوع پر اکثر بات چیت ہوتی ہے۔
سارہ نے اپنی والدہ امریتا سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر اپنی والدہ سے مشابہت رکھتی کئی تصاویر شئیر کیں اور انہیں سالگرہ کا پیار بھرا پیغام بھی لکھا، ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہیں کیونکہ ان میں سارہ بلکہ اپنی والدہ کی جوانی لگ رہی ہیں۔
جبکہ سیف اور امریتا کے بیٹے 21 سالہ ابراہیم خان کو تو مکمل طور پر سیف علی خان کی جوانی کی تصویر قرار دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سارہ نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 2018 میں فلم کیدار ناتھ سے کیا، اور ان کی والدہ امریتا سنگھ 1980 اور 1990 کے عشرے کی کامیاب اداکارہ تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News