اسلام آباد کے اسکولوں کو رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں، رانا تنویر

رانا تنویر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے اسکولوں کو رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے اہم امور ، اقدامات، مسائل اور چیلنجز کے بارے میں بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ وہ دارالحکومت اسلام آباد کے اسکولوں کو ملک کے دیگر حصوں کے لیے رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں شرح خواندگی سو فیصد سے کم نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے ڈی جی ایف ڈی ای کو خصوصی طور پر لڑکیوں کے اسکولوں میں ناپید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے حکام کو ہدایت کی کہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں اساتذہ کی بھرتی کے عمل کو تیز کیا جائے۔
رانا تنویر حسین نے گروپ لرننگ پر فوکس کرتے ہوئے پراجیکٹس کی تشکیل پر زور دیا اور کہا کہ ہر پراجیکٹ کو بروقت مکمل کیا جانا چاہیے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ طلباء کے لیے ہر صورت ٹرانسپورٹ کی سہولت کو یقینی بنائیں اور کہا کہ اس سے اسکولوں میں انرولمنٹ کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News