Advertisement

گردوں کی صفائی میں مددگار چند مشروبات

گردے جسم کے اہم ترین اعضاء ہیں جو فاسد مادوں کو پیشاب کی صورت میں جسم سے خارج کرتے ہیں، اس طرح یہ خون کے لئے کسی فلٹرکی طرح کا کام سرانجام دیتے ہیں۔

پانی کی مناسب مقدار اور متوازغذا گردوں کے افعال کی بہتر انداز میں انجام دہی کے لئے بہت ضروری ہے، ساتھ ہی گردوں کی صفائی اور صحت بڑھانے والے مشروبات کا استعمال ان کی کارکردگی کومزید بڑھاسکتا ہے۔

چقندر کا رس

گردوں کی صفائی کے لئے چقندر کے رس سے بہتر کوئی مشروب نہیں، اس میں موجود بیٹین نامی اینٹی آکسیڈینٹ پیشاب کی نالی کو صحت مند حالت میں رکھتا ہے، یہ حیرت انگیز طورپر کرین بیری کے جوس کی طرح پیشاب کی تیزابیت کو بڑھا کر مختلف بیکٹیریا کی نشوونما کی روک تھام کرتا ہے۔ ساتھ ہی یہ گردوں میں اسٹروئٹ اور کیلشیم کی تعمیرکو روکتا ہے جو پتھری بننے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

کروندا (کرین بیری) رس

Advertisement

گردوں اور پیشاب کی نالی سے جڑے کئی امراض میں کرین بیری کا رس کسی مسیحا سے کم نہیں، یہ رس مختلف بیکٹیریا کی افزائش کو روکنے میں معاون ثابت ہوتا ہے جو پیشاب کی نالی میں انفیکشن کا باعث بنتے ہیں۔ ایسا پیشاب کی تیزابیت بڑھنے سے ہوتا ہے۔

ملے جلے رس

پھلوں اور سبزیوں کے رس کو ملاکر پینا گردوں کو صاف کرنے کا ایک انتہائی مؤثر طریقہ ہے کیو نکہ یہ مشروب اینٹی آکسیڈینٹ، وٹامنز اور منلرز سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں میں مدد فراہم کرتے ہیں اس طرح جگر اور گردوں پر کام کا بوجھ کم پڑتا ہے۔

سیب، لیموں، ناشپاتی اورآڑو کو کھیرے،کیلے اور پالک کے ساتھ ملاکر بہترین مشروب تیار کیا جاسکتا ہے۔

لیموں کا رس

لیموں کے رس کا باقاعدگی سے استعمال گردوں میں پتھری بننے کے عمل کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ رس بہت زیادہ تیزابیت رکھتا ہے جو پتھری کو گھلانے میں مدد فراہم کرتا ہے اور پیشاب کی تیزابیت بڑھاتا ہے جو پتھری بننے کے عمل میں رکاوٹ کا سبب بنتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version