Advertisement

یوکرین کے 45 لاکھ شہریوں نے دوسرے ممالک میں پناہ لے لی، رپورٹ

یوکرین کے 45 لاکھ شہریوں نے دوسرے ممالک میں پناہ لے لی، رپورٹ

یوکرین پرروسی حملے کے بعد سے 45 لاکھ سے زائد شہری جان بچانے کے لیے دوسرے ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی جارحیت کے نتیجے میں یوکرینی شہریوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 فروری سے شروع ہونے والی اس جنگ کی وجہ سے 25 لاکھ 90 ہزارشہری پولینڈ، 6 لاکھ 86 ہزارسے زائد رومانیہ اور4 لاکھ 19 ہزارسے زائد ہنگری جاچکے ہیں۔

جب کہ ڈھائی ماہ سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق دارالحکومت کیف کے نزدیکی گاؤں بوزووا میں ایک اجتماعی قبربھی دریافت ہوئی ہے جس میں عام شہری دفن کیے گئے تھے۔

یوکرینی حکام کے مطابق یوکرین ملک کے مشرق میں موجود روسی افواج کے خلاف ’بڑی جنگ‘ کی تیاری کررہا ہے۔ جب کہ شہربرکینوف کے مشرقی حصے میں جمع ہونے والے روسیوں کے خلاف لڑائی کے لیے رضاکاروں کومسلح بھی کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

جب کہ جمعے کوکراماتورسک کے ریلوے اسٹیشن پرہونے والی بمباری کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے، تاہم روس نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والے میزائل صرف یوکرینی فوج کی طرف سے استعمال کیے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version