Advertisement

مشہور گولفر ٹائیگر ووڈز نے گولف کورس میں واپسی کا عندیہ دے دیا

عالمی شہرت یافتہ گولفر ٹائیگر ووڈز نے گولف کی دنیا میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔

پانچ بار کے چیمپئن ٹائیگر ووڈز کار حادثے میں جان لیوا زخموں کا شکار ہونے کے صرف 14 ماہ بعد اس ہفتے کے ماسٹرز میں کھیلنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ٹائیگر ووڈز فیصلے کی تصدیق سے قبل بدھ کو آگسٹا نیشنل گولف کلب جارجیا میں نو ہولز کا پریکٹس سیشن کھیلیں گے۔

لیکن منگل کو آگسٹا نیشنل میں ایک نیوز کانفرنس میں امریکی گولفر ووڈز نے کہا کہ ابھی تک یہی ارادہ ہے کہ میں کھیلنے جا رہا ہوں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جب ٹائیگر ووڈز سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سوچتے ہیں کہ وہ جیک نکلوس کے چھ فتوحات کے ریکارڈ کی برابری کر سکتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں یہ ریکارڈ توڑ سکتا ہوں۔

Advertisement

ٹائیگر ووڈز نے مزید کہا کہ میں کسی ایونٹ میں اس وقت تک نہیں آتا جب تک کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اسے جیت سکتا ہوں۔

ٹائیگر ووڈز گولف کی دنیا کے 15 بڑے اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں اور نکولس کے آل ٹائم ریکارڈ سے صرف تین ٹائٹلز دور ہیں۔

ووڈز مجموعی طور پر 82 پی جی اے ٹور ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں۔

ووڈز نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب بھی یہ کر سکتا ہوں۔ میرے پاس ابھی بھی ہاتھ باقی ہیں، جسم کافی اچھا چل رہا ہے۔ میں بدتر حالات میں رہا ہوں اور ٹورنامنٹ جیتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version