Advertisement

ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، راجہ اظہر

راجہ اظہر

راجہ اظہر کا خطاب

راجہ اظہر نے کہا ہے کہ ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے اس ملک کے سازشی عناصر کو عوام کے سامنے ایکسپوز کیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ماہ قبل سندھ اسمبلی میں میرے ایک ساتھی نے ایک نظم پڑھی تھی، انہوں نے کہا تھا آؤ سب ملکر کھاتے ہیں، مجھے اس وقت اس نظم کی سمجھ نہیں آئی تھی، لیکن اب مجھے اس نظم کی سمجھ آگئی کہ آؤ ہم سب ملکر کھاتے ہیں۔

راجہ اظہر نے کہا کہ جو اس ملک کا سودہ کرے گا تو ہم کھائیں گے نہیں عبرت کا نشانہ بنائیں گے، سندھ دہرتی اور شہداء کا سودا کرنے والوں کو لٹکائیں گے، عمران خان ہر وقت اپنی قوم کا سوچتے ہیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر و رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کو للکارہ ہے جو صرف سودے کرتا ہے، ہم ہر وقت اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک کے غدار پارٹیوں کی شکل میں سامنے آئے ہیں، خط کے آنے کے بعد اپوزیشن کی پھرتیاں دیکھی ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم نے ضمیر کے خریداروں کو ضمیر خریدتے دیکھا، ہم نے نوٹ پر ضمیر بکتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم غلام قوم نہیں ہیں، خواجہ آصف کہتا ہے آمریکا پیسہ نہیں دیگا تو کھانا کیسے کھائیں، انہیں عزت غیرت کی کوئی فکر نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ کاروان وفا آج مزار قائد سے نکل چکا ہے، یہ قوم کا مسئلہ ہے یہ باغیرت اور باعزت قوم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا گناہ ہے ابسلیوٹلی ناٹ کہنا، یہ اگر جرم ہے تو ہم وزیراعظم کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version