Advertisement

سورج کو مدھم کروادو، بھارتیوں کی شاہ رُخ سے درخواست

سورج کو مدھم کروادو، بھارتیوں کی شاہ رُخ سے درخواست

بھارت کے مختلف حصے اس وقت شدید ترین گرمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ دارالحکومت دہلی اور شمال مغربی انڈیا کے بہت سے علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوزکرچکا ہے۔

تاہم شہریوں نے موسم کی شدت میں کمی کے لیے شاہ رُخ خان سے درخواست کرنا شروع کردی ہے۔

ایک ٹوئٹرصارف نے شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم’ کبھی خوشی کبھی غم‘ کے سپر ہٹ گانے ’ سورج ہوا مدھم‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ ’ڈیئرشاہ رُخ خان برائے مہربانی سورج کومدھم کروادو۔‘

ایک دوسرے صارف نے کنگ خان کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ چاند جلنے لگا‘ جب کہ تیسرے صارف نے لکھا کہ’ اور آسمان بھی پگھل جائے گا‘

اس ٹوئٹ کے ریپلائی میں ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں صارفین دلچسپ تبصرے  کر رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’ سورج کو ہمیں قتل کرنے کا کنٹریکٹ مل گیا ہے‘

واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت شدید ترین گرمی کی لہر جاری ہے۔ بھارتی محکمئہ موسمیات کے مطابق درجہ حرات میں مزید اضافہ متوقع ہے اوردہلی میں ٹیمپریچر 46 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

ہیٹ ویو سے متاثرہ علاقوں میں مغربی راجھستان، پنجاب، ہریانہ، مغربی اترپردیش، مدھیہ پردیش اور جھاڑ کنڈ سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version