بہروز سبزواری کو اداکاری سے پہلا معاوضہ کتنا ملا تھا؟

پاکستان شوبز کے مشہور سینئر اداکار بہروز سبزواری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کو اداکاری سے پہلا معاوضہ کتنا مِلا تھا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکارہ بہروز سبزواری نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور اداکاری سے متعلق کئی موضوعات پر بات کی ہے۔
معروف اداکار نے بتایا کہ انہوں نے پی ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا جہاں سے انہیں سب سے پہلا چیک 19 روپے کا ملا تھا جو ان کی پہلی کمائی تھی جس سے وہ بہت خوش بھی ہوئے تھے، بعد ازاں انہوں نے بینک میں اپنا اکاؤنٹ کھلوایا اور پیسے جمع کرنا شروع کردیئے۔
بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ جب مجھے پہلا معاوضہ ملا اس وقت میں اسکول میں پڑھتا تھا، اکاؤنٹ کھلوانے کے بعد اس زمانے میں، میں نے تقریباً چار ہزار روپے تک جمع کرلیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی میں ’سیونگ‘ کرتا ہوں جو عزت کی شکل میں ہے، شوبز انڈسٹری سے بہت عزت کمائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

