Advertisement

ناظم جوکھیو قتل کیس؛ جام عبدالکریم، جام اویس کے نام خارج

ناظم جوکھیو جام عبدالکریم

ذرائع کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں جام عبدالکریم، جام اویس اور دیگر ملزمان کے نام خارج کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم، رکن سندھ اسمبلی جام اویس اور دیگر ملزمان کے نام کیس سے خارج کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کیس میں حیدر، معراج اور نیاز کو بہ طورملزم نامزد کیا گیا ہے۔

کیس میں دیگرملزمان جن کے نام خارج کیے گئے ہیں ان میں محمد سلیم، محمد دو داخان، محمد سومار، عبد الرزاق ، جمال، محمف محمد معراج ، محمد خان، محمد اسحاق، احمد خان، عطا محمد اور محمد زاہد شامل ہیں۔

انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں تفتیشی افسرنے ناظم جوکھیو قتل کیس کا چالان جمع کروایا۔

Advertisement

چالان کے متن کے مطابق کیس میں ایک ملزم نیاز کو مفرورقراردیا گیا ہے جبکہ کیس میں دو ملزمان حیدرعلی اورمیرعلی گرفتارہیں۔

چالان کے ساتھ مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ، ڈی وی آر، مقتول کا جلا ہوا موبائل فون سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔

کیس میں استغاثہ کے 31 گواہان  کے نام شامل ہیں۔

ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں قتل کیا گیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرنے کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version