عمران خان کو یہ وہم ہے کہ وہ امریکہ کے لیے اہم ہے، حسن مرتضیٰ

پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہ وہم ہے کہ وہ امریکہ کے لیے اہم ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ایبسولوٹلی ناٹ والا بیانیہ ایبسولوٹلی بکواس ثابت ہوگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے عمران نیازی کو کاذب اعظم ثابت کردیا ہے۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عمران خان خارش کو بھی امریکی سازش کہتے رہے، انہیں یہ وہم ہے کہ وہ امریکہ کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ مخالف بیانیہ عمران نیازی کی ابراج گروپ کیس سے بچنے کی ایک چال ہے، نیشنل سیکورٹی کونسل کو بھی عمران نیازی نے اپنے گھناؤنے جھوٹ کی خاطر استعمال کرنے کی کوشش کی۔
پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین کو ملک دشمن کہہ کر نیچ ترین سیاست کی، پاکستان کے اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈز عمران خان کی ہدایت پر چلوائے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے اقتدار کے لیے مُلک کو انتشار کی جانب دھکیلا ، بلاول بھٹو زرداری نے نیازی کا ہر ایک جھوٹ قوم کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News