شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

شاہین آفریدی
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 200 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے 22ویں پاکستانی بن گئے ہیں۔
پاکستان ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ، حال ہی میں لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کا پہلا ٹائٹل جتوانے والے شاہین شاہ آفریدی نے ایک انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اہم کارنامہ انجام دے دیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرلی ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیٹیم میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میں حاصل کیا جہاں انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔
2️⃣0️⃣0️⃣ international wickets for @iShaheenAfridi. He’s the 22nd Pakistani bowler to achieve this milestone. 🙌🏼 #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/gUYQe1fhok
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 5, 2022
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے واحد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دیدی
شاہین آفریدی نے مجموعی طور پر 94 انٹرنیشنل میچوں میں 200 وکٹیں حاصل کیں۔ نوجوان فاسٹ بولر نے 24 ٹیسٹ میچوں میں 95 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 30 ون ڈے انٹرنیشنل میں 59 وکٹیں اپنے نام کی اور 39 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 46 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے آسٹریلیا نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی جب کہ وہ ٹیسٹ سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے، تاریخی دورے میں پاکستان کو صرف ون ڈے سیریز میں کامیابی ملی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

