Advertisement

عثمان خالد بٹ کس طرح کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں؟

مشہور پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے ایک شو کے دوران بتایا ہے کہ وہ اپنے لئے کس طرح کی لڑکی کی تلاش میں ہیں۔

حال ہی میں شوبز پاکستان کے مشہور اداکار عثمان خالد بٹ نے ساتھی اداکارہ مایا علی کے ساتھ ندا یاسر کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز سے ہٹ کر اپنی نجی زندگی کے بارے میں بھی بات کی۔

اس دوران عثمان خالد بٹ سے شو کی میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو شادی کے لیے کس قسم کی لڑکی کی تلاش ہے، اپنے لیے اگر آپ شادی کا اشتہار لکھیں گے تو ہو کیسا ہو گا؟

اس کا جواب دیتے ہوئے 36 سالہ عثمان خالد کا ہنسی مذاق کرتے ہوئے بتانا تھا کہ ’ کیوں کہ وہ شدید ترسے ہوئے لڑکے ہیں اور شادی کی خواہش رکھتے ہیں اس لیے اُنہیں عمر کا کوئی ایشو نہیں ہے لڑکی 30 سال سے زیادہ کی بھی ہو تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘

عثمان خالد بٹ نے مایا علی اور ندا یاسر کو ہنساتے ہوئے کہا کہ ’بس آپ سب کو بتا دیں کہ لڑکی کا رشتہ چاہیے، اُن کی زیادہ ڈیمانڈز نہیں ہیں۔‘

تاہم عثمان خالد نے بتایا کہ ’ شادی کے لیے اُنہیں ایسی لڑکی کی تلاش ہے جس سے اُن کی ذہنیت بہت ملتی ہو اور لڑکی کا ’شُغلی‘ (حس مزاح کی تیز اور مزاحیہ) ہونا بے حد ضروری ہے، پڑھی لکھی ہو اور سلیقہ شعار بھی ہو۔‘

Advertisement

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ’ آخر میں سب ختم ہو جاتا ہے اور بات چیت رہ جاتی ہے اس لیے لڑکی شُغلی اور ہنسانا جانتی ہو۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version