بشریٰ انصاری نے مایا علی سے معافی کیوں مانگی؟ اداکارہ کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مایا علی سے معافی مانگی تھی۔
حال ہی میں پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ندا یاسر کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا ہے ایک مرتبہ انہوں نے دورانِ شو مزاق کیا تھا جس پر بعد میں انہوں نے مایا سے معافی بھی مانگی۔
اداکارہ نے ندا یاسر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک مرتبہ مایا سے شو کے دوران مزاق کیا جو بعدِ ازاں مجھے محسوس ہوا کہ مایا کو ناگوار گزرا ہوگا۔
اداکارہ نے کہا کہ جب مجھے احساس ہوا تو میں نے گھر جا کر مایا سے فون پر معافی مانگی تاہم مایا نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپا ایسی کوئی بات نہیں مجھے کچھ بُرا نہیں لگا۔
بشریٰ انصاری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ان مداح اداکارہ کے اس عمل کی تعریف کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News