Advertisement

اسمبلیاں تحلیل کرنے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے معاملے پر وکلا تنظیموں کی ہڑتال

وکلا کا احتجاج

اسمبلیاں تحلیل کرنے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے معاملے پر ملک بھر کی مختلف وکلا تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل عمر سومرو باری باری عدالتوں میں وکلا کے ہمراہ گئے اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے عدالتی امور معطل کرنے کی استدعا کی۔

چیف جسٹس نے وکلا کو یقین دلایا جو وکیل پیش نہیں ہوگا، اس کے خلاف فیصلہ نہیں ہوگا۔

ملیر کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے معاملے پر سندھ بار کونسل کی جانب سے غیر آئینی اقدامات کے خلاف ہڑتال کی کال پر ملیر بار نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہے۔

اسپیکر کی رولنگ اور قومی اسمبلی کی تحلیل کے خلاف وکلا ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ ماتحت عدالتوں میں کیسیز بغیر سماعت ملتوی کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب پنجاب بار کونسل کی جانب سے بھی ہڑتال کا الان کرتے ہوئے کہا گیا کہ وکلا ہمیشہ آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے کام کرتے ہیں۔ وکلا کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے۔

پنجاب بار کونسل کی پنجاب بھر میں ہڑتال کے خلاف خان پور کے وکلاء نے احتجاج کیا اور کہا کہ آج کی ہڑتال عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آنے سے قبل فیصلے پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے۔ ہم کالا کوٹ کی حرمت پر کوئی داغ نہیں لگنے دیں گے۔ ہم پنجاب بار کی آج کی ہڑتال کو علیحدہ نقطہء نگاہ سے دیکھتے ہیں

وکلا کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وکلا پنجاب بار کو سندھ ہاؤس نہیں بننے دیں گے۔ سیاست دانوں کے درمیان اقتدار کی رسہ کشی میں پنجاب بار کونسل کا فریق بننا سمجھ سے بالاتر ہے۔ پاکستان کی وکلاء برادری آئین اور قانون کی بالادستی کے ساتھ کھڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version