وزیراعظم کے پاس صرف تین سال کی نااہلی ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پاس صرف تین سال کی نااہلی ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 8 مارچ کو ووٹنگ ہوجاتی تو ڈھٹائی سے وزیراعظم اپنی کرسی پر نہ ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک اعوان میں پیش ہے تو اس پر بحث نہیں کروائی گئی، غیر آئینی جعلی وزیراعظم ملک پر مسلط ہے، عمران خان کو معلوم ہے کہ وہ وزیراعظم نہیں رہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اپنے غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، وزیراعظم اپنے اسپیکر کو حکم دے رہے کہ گنتی کو درست نہ کروایا جائے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم قومی اسمبلی اسپیکر کو حکم دے رہے کہ پارلمینٹ کا اجلاس ملتوی کیا جائے، عمران خان حکم دے رہے کہ امرجنسی ملک میں کیسے نافز کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس اکثریت نہیں یہ اب ملک کے وزیراعظم نہیں، عمران خان کے پاس نفرت اور بدمعاشی پھیلانے کے علاوہ اور کچھ نہیں، وزیراعظم عمران خان کے پاس صرف تین سال کی نااہلی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خط کا ڈرامہ اور قتل کی سازش کا ڈھونگ رچایا، کرسی سے چمٹنے والے کی خود داری نہیں بلکہ بزدلی ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے کو استعمال کر کے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو گرفتار کروانے کی درخواست دائر کی، وزیراعظم عمران خان نے قوم کو بےوقوف سمجھ رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 4 بجے پریس کانفرنس کرنی تھی، وزیراعظم نے دیکھا دیکھی اپنا ٹیلیفونک خطاب 4 بجے کردیا، عمران خان نے نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلسے میں جعلی خط لہراتے ہیں، عمران خان کو اپنے خلاف سازش ساڑھے تین سال بعد یاد آئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

