Advertisement

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی توڑ پھوڑ، 20 ارکان کی رکنیت معطل ہونے کا امکان

نومنتخب گورنر پنجاب نے 8 رکنی کابینہ سے حلف لے لیا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اراکین کی جانب سے کی جانی والی توڑ پھوڑ کے نتیجے میں  تقریباً 20 ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا امکان ہے۔

 اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں 03 اپریل کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں اپوزیشن کی جانب سے ہال میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔

اس صورتحال کی جانچ پرتال کے لئے صوبائی حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے ابتدائی رپورٹ تیار کی ہے جو کہ متوقع طور پر آج پیش کی جائیگی۔

اس رپورٹ کے نتیجے میں اپوزیشن کے 15 سے 20 ارکان کی رکنیت معطل ہونے کے امکانات ہیں۔

 حسن مرتضی، شازیہ عابد، رانا مشہوداحمد، سیف کھوکھر، ملک احمد خان، عنیزہ فاطمہ، عظمی بخاری ، طاہر خلیل سندھو، شازیہ عابد، راحیلہ خادم حسین، حنا پرویز بٹ اور سلمان رفیق سمیت دیگرارکان شامل ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ 03 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب نہ ہونے پر اپوزیشن اراکین کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ہال میں موجود حکومتی پراپرٹی متاثر ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version