Advertisement

وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم پر زور

متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی تعلقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر، فوڈ سیکورٹی اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کی اقتصادی جہت کو مزید آگے بڑھانے کے حکومتی عزم پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات ہوئی جس دوران اقتصادی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم پر زور دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے اہم شراکت داری کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہمیشہ خصوصی تعلقات رہے ہیں جو مشترکہ تاریخ، مشترکہ عقیدے اور جغرافیائی قربت میں مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان تعلقات کو قریبی لوگوں سے لوگوں کے رابطوں سے مزید تقویت ملتی ہے۔

شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں تارکین وطن پاکستانیوں کے اہم کردار کا اعتراف کیا جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم نے صرف پچاس سال کے عرصے میں ملک کی متاثر کن تبدیلی کے لیے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن کی بھی تعریف کی۔

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اپنے ملک کی خواہش کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version