Advertisement

حکومت نے آئی ایم ایف کو پیٹرول پر سبسڈی ختم کرنے کی یقین دہانی کروادی، قیمت میں اضافے کا امکان

آئی ایم ایف سے مزاکرات کا اگلا دور 28 جون سے شروع ہونے کا امکان

آئی ایم ایف سے مزاکرات کا اگلا دور 28 جون سے شروع ہونے کا امکان

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لئے قرض کی قسط کا اجرا پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس مہنگی کرنے سے مشروط کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واشنگٹن میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاکستان کے لیے منظور قرض میں سے ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجرا کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر دیئے گئے حکومتی ریلیف پر اعتراض اٹھایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور معاہدے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس اور لیوی عائد کرنے کی تجاویز دے دیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکسوں کی وصولی کا ہدف 7 ہزار ارب روپے کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت انکم ٹیکس میں چھوٹ کے خاتمے کے لئے آئندہ بجٹ میں اقدامات کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر دیا گیا ریلیف واپس لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

جس کے بعد قوی امکان ہے کہ یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے۔

گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کی بات کی ہے۔ میں ان سے اتفاق کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر جو سبسڈی دے رہی ہے ہم اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اس لیے ہمیں اسے کم کرنا پڑے گا۔

Advertisement

دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوئی، وہ چاہتے ہیں کہ پیٹرول پر سبسڈی نہ دی جائے اور حکومت بھی متفق ہے کہ ان سبسڈیز کے متحمل نہیں ہو سکتے، انہیں کم کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتے ہیں، ایک سال کے اندر انتخابات کی طرف جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version