جامعہ کراچی خودکش حملہ، تفتیش میں اہم پیشرفت

جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملے کی تفتیش میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
اس کیس کے تفتیش کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خودکش بمبار شاری بلوچ کے اصل گھر کا سراغ لگالیا ہے۔
چھاپہ مار کارروائی اسکیم 33 میں واقعے رہائشی سوسائٹی میں کی گئی اور جس گھر پر چھاپہ مارا گیا، وہ شاری بلوچ کے والد کا بتایا جاتا ہے۔
گھر سے لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات تحویل میں لے لی گئیں ہیں جبکہ ماضی قریب تک اسی گھر پر سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں آمدورفت ہوتی رہی ہے۔
گھر سے اہم دستاویزات اور لیپ ٹاپ تحویل میں لینے کے بعد گھر کو سیل کردیا گیا ہے۔
اس ہی گھر میں کچھ ہفتے قبل خاتون بم بار کی بہن اسمہ کی شادی بھی ہوئی تھی جبکہ متوفیہ خود کش بمبار شاری بلوچ کے سات بہن بھائی ہیں اور خودکش بمبار کی بڑی بہن بھی پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور دو چینی باشندوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

