Advertisement

میڈیکل سینٹر سے نومولود بچہ اغوا کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

میڈیکل سینٹر سے نومولود بچہ اغوا کرنے والے 4 ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل احمد میڈیکل سینٹر سے نومولود بچے کو اغوا کیا گیا تھا، اغوا میں ملوث 4 ملزمان کو اے وی سی سی نے گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں 1 لیڈی ڈاکٹر سمیت 2 ڈاکٹرز شامل ہیں جبکہ ملزمان میں 2 پرائیوٹ افراد بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹرمریم عرف کنول زیب نے مبینہ طور پر بچہ اغوا کیا، یہ خاتون 2020 میں احمد میڈیکل سے نوکری چھوڑ چکی تھی، واقعے کے روز ڈاکٹر ظفر نے ڈاکٹر مریم کو آن کال بلایا تھا۔

ڈاکٹر ظفر کے مطابق اس روز ان کے بچے کی روزہ کشائی تھی، متبادل ڈیوٹی کیلئے ڈاکٹر ظفر نے ڈاکٹر مریم کو بلایا تھا ، ڈاکٹر مریم نے بشرا اور حمیرہ نامی خاتون کو بلا کر بچہ اغوا کروایا، حمیرہ اور بشرا نے اغوا شدہ نومولود کوایک اور شخص کے حوالے کیا۔

Advertisement

خیال رہے کہ بچے کی بازیابی کے لیے ایک اور ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔

ذرائع اے وی سی سی کا کہنا ہے کہ اسپتال سے اغوا ہونے والا نومولود  ہیرونچی یا نشئی  کے حوالے کیا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version