ڈربن ٹیسٹ: بنگلہ دیش کی ناقص امپائرنگ پر آئی سی سی سے شکایت

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈربن ٹیسٹ میں ناقص امپائرنگ کے خلاف آئی سی سی کو شکایت درج کرا دی ہے۔
کرکٹ کی مستند ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے ڈربن ٹیسٹ میں جنوبی افریقن کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی سلیجنگ پر بھی شکایت کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
بنگلہ دیش کے کھلاڑیون کا کہنا ہے کہ امپائرز نے ان کی آن فیلڈ شکایات کو نظر انداز کر دیا۔ بی سی بی درحقیقت کھیل کے دوران سلیجنگ کے ساتھ ساتھ مجموعی امپائرنگ دونوں کے بارے میں آئی سی سی سے شکایت کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
بنگلہ دیش نے پہلے ہی ون ڈے سیریز کے دوران ایک شکایت – امپائرنگ کے بارے میں – درج کرائی ہے، لیکن وہ ٹیسٹ کے دوران پیدا ہونے والے کچھ اور مسائل کو اٹھانا چاہتے ہیں، جسے بنگلہ دیش اپنی دوسری اننگز میں 53 رنز پر گرنے کے بعد آخری دن 220 رنز سے ہار گیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ اپریشنز کے سربراہ جلال یونس نے کہا کہ
ہم نے ون ڈے سیریز کے بعد امپائرنگ کے بارے میں پہلے ہی ایک شکایت درج کرائی ہے۔
میچ ریفری نے شروع میں ہمارے منیجر نفیس اقبال کے ساتھ بدتمیزی کی لیکن پھر جب ہم نے انہیں تحریری شکایت دی تو نرمی اختیار کی۔ اس ٹیسٹ میچ کے بارے میں ایک اور سرکاری شکایت درج کروائیں گے۔
بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق نے بھی بات کی، یونس کے ساتھ ساتھ ٹیم ڈائریکٹر خالد محمود، سلیکٹر حبیب البشر اور شکیب الحسن نے امپائرنگ سے ناراضگی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

