Advertisement

اسمارٹ واچ پارکنسن کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ثابت

پارکنسن ایک ایسی اعصابی بیماری ہے جس میں دماغ میں موجود کچھ سیل مردہ ہوجاتے ہیں۔ دنیا بھرمیں تقریباً ایک کروڑ سے زائد افراد اس کا شکار ہیں اس بیماری میں جسم کی حرکات متاثر ہونے لگتی ہیں۔ اس کی ابتدا اکثر ہاتھوں میں رعشہ یعنی لرزش اور مختلف عضلات و پٹھوں کے اکڑنے سے ہوتی ہے اوروقت گزرنے کے ساتھ جسم آہستہ آہستہ اپنا توازن کھونے لگتا ہے، چلنا پھرنا یہاں تک کہ بات کرنا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔

اس مرض کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی اس سے بچائو کے لیے قبل از وقت کوئی اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔ تاہم کچھ ادویات اورورزش اس کی علامات کی شدت کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

 تاہم اب کامیاب آزمائش کے بعد  برطانیہ میں پارکنسن کے ہزاروں مریضوں کو ایک خاص اسمارٹ واچ پہنائی جائے گی جس سےان کی نگہداشت، نگرانی اور علاج میں بہت فائدہ ہوگا۔

یہ ایک کائنٹیگراف گھڑی ہے جو مریض کی حرکات وسکنات کو نوٹ کرتی ہے، بے عملی سے آگاہ کرتی ہے اور دوا لینے کے وقت پر خبردار بھی کرتی ہے۔ اگر مریض کے ہاتھوں اور بدن میں غیرمعمولی رعشہ آجائے تو اس کی فوری اطلاع تیمارداروں اور بالخصوص ڈاکٹروں کو بھیجی جاتی ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ مریض کے ڈیٹا کو 24 گھنٹے یا دنوں کے حساب سے ڈاکٹروں کو بھی بھیجا جاسکتا ہے جس سے ڈاکٹر مریض کی صحت پر بطورِ خاص نظر رکھ سکیں گے۔ یہی گھڑی مریضوں کی نیند اور فزیوتھراپی کی ضروریات سے بھی خبردار کرے گی۔

پارکنسن کے مریضوں کے جسم اور ہاتھوں میں غیراضطراری حرکات اور لرزہ طاری ہوتا ہے اور بسا اوقات دورے کی شکل بھی اختیار کرلیتا ہے۔ جب تجرباتی طور پر کچھ مریضوں کو اسے پہنایا گیا تو انہوں نے بہت افاقہ محسوس کیا کیونکہ مدد بروقت ملی اور دوا لینے میں بھی آسانی رہی۔

پارکنسن کا دورہ دن کے مختلف اوقات میں مختلف ہوسکتا ہے اور مریضوں پر اس کے اثرات بھی مختلف ہوتے ہیں۔ اب کامیاب آزمائش کے بعد برطانیہ کے ہزاروں مریضوں کو یہ گھڑی دی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version