Advertisement

شہبازشریف کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست مسترد کرنےکا تحریری فیصلہ جاری

شہباز شریف

اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہورنے شہباز شریف کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالت نے 25 مارچ کو مکمل اطمینان کرنے کے بعد شہباز شریف کو حاضری سے استثنی دیا۔ شہبازشریف کو استثنی کیخلاف ایف آئی اے کا مؤقف جاندار ثابت نہیں ہوا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ضابطہ فوجداری میں کوئی شق موجود نہیں جو ٹرائل کورٹ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا اختیار دے۔ ٹرائل عدالت اپنے ہی فیصلے پر نظر ثانی کا اختیار نہیں رکھتی۔

اسپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی حاضری استثنی کا حکم کالعدم کر کے عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔

Advertisement

گذشتہ روز عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست کے ساتھ عدالتی دائرہ اختیار کی بھی درخواست خارج کرتے ہوئے شہباز شریف کو عبوری ضمانت اور فرد جرم کیلئے 11 اپریل کو طلب کیا۔

اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہورنے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کی دائرہ اختیار اور ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے سماعت کی تحی جبکہ حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان نے حاضری مکمل کروائی۔

مذید پڑھیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version