Advertisement

ایلون مسک کی ٹوئٹ نے ڈوج کوائن کی قیمت بڑھا دی

ایلون مسک کی ٹوئٹ نے ڈوج کوائن کی قیمت بڑھا دی

ایلون مسک کا شماردنیا کے امیرترین افراد میں کیا جاتا ہے، لیکن یہ اپنے ہم عصرافراد کے برعکس خبروں میں بہت زیادہ رہتے ہیں۔

اسپیس ایکس کے بانی کبھی اپنے اسٹارلنک سیٹیلائٹ منصوبے کی وجہ سے زیربحث آتے ہیں توکبھی وہ دوسرے ممالک میں جاری تنازعات میں کودکراپنی موجودی ظاہرکرتے ہیں۔

حال ہی میں ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں ٹوئٹرپرشدید تنقید کرتے ہوئے الزامات عائد کیے کہ وہ جمہوری اقدارکو مسترد کرتے ہوئے آزادی اظہارپرپابندیاں لگا رہا ہے۔

گزشتہ روزانہوں نے ٹوئٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد شیئرزخرید لیے جن کی مجموعی مالیت 2 ارب 89 کروڑڈالربنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک نے ٹوئٹر کے شیئرز خرید لیے

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے شیئرخریدنے کی خبرسامنے آتے ہی اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

Advertisement

کرپٹو کرنسی مارکیٹ پرنظررکھنے والی ویب سائٹ کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹرکے شیئرزخریدنے کی خبرکے ڈیجیٹل مارکیٹ خصوصاً ڈوج کوائن پربھی مثبت اثرات مرتب ہوئے اورگزشتہ24 گھنٹوں میں اس کی قدرمیں 5 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

کرپٹوکرنسی مارکیٹ میں اس وقت ایک ڈوج کوائن 15 سینٹ پرٹریڈ ہورہا ہے اوراس کی قدرمیں مزید اضافہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک اوران کی ٹوئٹس ماضی میں بھی بٹ کوائن جیسی دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت میں عروج و زوال کی ایک داستان رقم کر چکی ہیں۔

گزشتہ سال کے آغٓازمیں جب بٹ کوائن 30 ہزارڈالرپرٹریڈ ہورہا تھا توایلون مسک کی جانب سے بڑے پیمانے پراس کی خریداری کی گئی۔ اسی سال مئی میں ایلون مسک نے اعلان کیا کہ صارفین بٹ کوائن کے ذریعے ٹیسلا گاڑیوں کوخرید سکتے ہیں۔

مسک کی اس ٹوئٹ کے بعد بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 69 ہزارڈالرسے بھی تجاوزکرگئی تھی۔

تاہم کچھ عرصے بعد ٹیسلا نے ماحولیاتی تحفظات کی بنیاد پرادائیگیوں کے لیے بٹ کوائن وصول کرنے سے انکارکردیا تھا۔ جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version