Advertisement

کراچی سے لاپتہ دعا زہرا لاہور سے بازیاب، وڈیو بیان کچھ دیر بعد جاری ہوگا

دعا زہرا

پولیس اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے کراچی سے لاپتہ دعا زہرا کو لاہور سے بازیاب کرلیا ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی سے 10 روز قبل 14 سالہ دعا زہرا کی گمشدگی کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے دعا زہرا کو لاہور سے بازیاب کرالیا ہے تاہم ابھی اسے حفاظتی تحویل میں رکھا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ دعا اپنی مرضی سے گئی تھی اور اس نے لاہور ہی کے رہائشی ظہیر احمد شاہ نامی شخص سے نکاح بھی کرلیا ہے۔ دعا کے نکاح نامے کی تصدیق کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ جلد ہی دعا کا وڈیو بیان بھی جاری کیا جائے گا ، جس میں وہ ساری صورت حال اور حقائق خود بتائے گی۔

Advertisement

پولیس کا مزید کہنا ہےن کہ دعا کی گمشدگی کی رپورٹ کراچی کے الفلاح تھانے میں درج ہے، جس پر قانونی کارروائی کے لیے اسے عدالت کے روبرو پیش کرنا ضروری ہوگا۔

سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ دعا کو آئندہ چند روز میں کراچی لایا جائے گا لیکن اس سے پہلے چند قانونی معاملات مکمل کرنا ہوں گے۔

دوسری جانب 14 سالہ دعا کے نکاح پر بھی کئی سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ قانونی طور پر 18 سال سے کم کے لڑکے یا لڑکی کی شادی جائز نہیں۔

واقعے کا پس منظر

16 اپریل کی رات ظفر عباس نے سوشل میڈیا پر ایک خاندان کے ساتھ وڈیو شیئر کی تھی۔

وڈیو میں موجود شخص نے اپنا تعارف مہدی کاظمی کے نام سے کرایا ۔ اس نے بتایا کہ وہ گولڈن ٹاؤن کورنگی کا رہائشی ہے۔

Advertisement

مہدی کاظمی نے بتایا کہ اس کی 14 سالہ بیٹی دعا زہرا کاظمی صبح کے وقت کچرا پھینکنے گھر سے نکلی اور پھر واپس نہیں آئی۔

دعا کے والد نے کہا کہ اس نے اپنی بچی کو ہر جگہ تلاش کیا لیکن وہ کہیں نہیں ملی، پولیس بھی ان کے ساتھ تعاون نہیں کرہی۔

سوشل میڈیا میں وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کے ساتھ دیگر تحقیقتی ادارے بھی دعا کی تلاش میں شامل ہوئے۔

اس دوران پولیس نے دعویٰ کیا کہ دعا اپنی مرضٰ سے گئی ہے کیونکہ اگر اسے اغوا کیا جاتا تو وہ چیخ و پکار ضرور کرتی، اس کے علاوہ اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوتٰج میں بھی کوئی وڈیو موجود نہیں۔

اسی دوران پولیس نے دعا کی بازیابی کا دعویٰ بھی لیکن وہ صحیح ثابت نہ ہوسکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version