Advertisement

ناظم جوکھیو قتل کیس؛ نیشنل کمیشن فارہیومین رائٹس کی فریق بنانے کی درخواست دائر 

ناظم جوکھیو

ناظم جوکھیو قتل کیس، صلح کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ناظم جوکھیو قتل کیس میں نیشنل کمیشن فارہیومین رائٹس نے فریق بنانے کی درخواست دائر کر دی۔ 

سندھ ہائیکورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں نیشنل کمیشن فار ہیومین رائٹس کمیشن نے فریق بنانے کی درخواست دائرکرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں معاشرے میں خوف و ہراس پیدا ہوا تھا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ناظم جوکھیو کے قتل میں طاقتور لوگ ملوث ہیں۔ ملزم جام عبدالکریم کا تعلق پپلزپارٹی سے ہے۔

درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے 8 فروری کیس کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ پراسیکییوٹر جنرل سندھ آفس کی وجہ سے کیس کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت جمع کرانے میں تاخیر کی جارہی ہے۔

درخواست گزارکے مطابق جام عبدالکریم مفرور ملزم جب ضمانت کرانے سندھ ہائیکورٹ آیا تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ قاضی بشیرنے اپنے دفتر میں اس کی تواضع کی۔

Advertisement

درخواست میں کہا گیا کہ 30 مارچ کو ناظم جوکھیو کی بیوہ کا بیان میڈیا پرنشر ہوا جس میں اس نے کہا کہ اس ملزمان کو معاف کردیا ہے۔ ریاست بیوہ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ درخواست میں فریق بننے کی اجازت دی جائے۔

درخواست جبران ناصرایڈووکیٹ و دیگر کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں دائرکی گئی ہے۔

وکیل نے کہا کہ جام اویس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں زیرالتواء درخواست ضمانت میں بھی فریق بنانے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version