Advertisement

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، بچوں سمیت 33 افراد جاں بحق

افغانستان

افغانستان

افغانستان کے شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شہر قندوز کے ضلع امام صاحب کی ایک مسجد میں اس وقت دھماکا کیا گیا جب مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔ دھماکے میں 33 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

طالبان ترجمان نے بھی دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں بچوں سمیت 33 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوگئے تاہم دھماکے سے مسجد کو بھی بری طرح نقصان پہنچا اور اب تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ افغانستان میں مسجد میں دھماکہ، درجنوں جاں بحق و زخمی

Advertisement

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ونائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ حالیہ واقعات میں ملوث شر پسند عناصر کی گرفتاری اور سزا کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی افغانستان کے 3 شہروں میں بم دھماکے ہوئے تھے جب کہ مزار شریف کی مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف شہر میں ایک مسجد میں دھماکے  کے نتیجے میں کم از کم 12 شہری جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version