Advertisement

کبھی مشکل فیصلہ کرنے سے گھبرایا نہیں ہوں، عثمان بزدار

مشکل فیصلہ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میرے دور میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا اور نہ کبھی مشکل فیصلہ کرنے سے گھبرایا ہوں۔

حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں سی ایم آفس، پولیس اورانتظامی افسروں نے شرکت کی اور اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کی۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرا ضمیر مطمئن ہے کہ میں نے ہمیشہ جائز کام کئے، میرٹ کو مد نظر رکھ کر مشاورت سے فیصلے کئے۔

 انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے جو بھی فیصلہ کیا ہمیشہ اس کی تائید اور حمایت کی ہے اور استعفیٰ بھی عوام کے بہترین مفاد میں خودکار طور پر دیا ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے کام کرنے کی آزادی دی، ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت خوشگوار رہا ہے ، انہوں نے ہمیشہ رہنمائی کی اور مکمل سپورٹ کیا۔

دوسری جانب آئی جی پولیس راؤسردار علی خان نے کہا کہ عثمان بزدار نے صبر و تحمل سے مشکل وقت سے گزارنے کا طریقہ سکھایا ہے جس کے لئے تمام پولیس افسروں اوراہلکاروں کی طرف سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version