Advertisement

ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے متعلق خط جاری کردیا

ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط جاری کردیا گیا ہے۔

خط میں الیکشن کمیشن  کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے  کا کہا گیا ہے۔

 

آئین کے آرٹیکل  48 5(A) اور آرٹیکل  224 (2) کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے ۔

قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے  اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں۔

عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ ، 2017 ء کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلا س میں بابر اعوان، فواد چوہدری، اسد عمر اور سیکریٹری قانون نے شرکت کی۔

اجلاس میں الیکشن کی تاریخ کے تعین کے لئے امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن 90 دن میں یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

صدر مملکت الیکشن کمیشن کی مشاورت سے الیکشن ڈے کا اعلان کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version