3 ماہ میں انتخابات نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، الیکشن کمیشن

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
بول نیوز سے خصوصی طور پر بات کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا ہے کہ 3 ماہ میں عام انتخابات کے حوالے سے چلنے والے خبریں بےبنیاد ہیں۔
عمر حمید نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی سندھ، بلوچستان، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر چکا ہے اور عام انتخابات کے اعلان کی صورت میں بلدیاتی انتخابات منسوخ مرنے پڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے جس کیلئے ادارہ ہر وقت تیار ہے۔
عمر حمید نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا، ادارے نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس بلایا ہے اور ہونے والے اجلاس میں عام انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائیے گا۔
واضح رہے کہ ملک کے موقر انگریزی اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ الیکشن کمیشن نے 3 ماہ میں عام انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کردی ہے۔
خبر میں الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے انہیں کم از کم 6 ماہ درکار ہوں گے۔ کیونکہ آئین میں کی گئی 26 ترمیم کے باعث خیبر پختونخوا میں از سر نو حلقہ بندیاں کی جانی ہیں۔
اخباری خبر میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ حلقہ بندیاں ایک وقت طلب کام ہے، اس میں صڑف اعتراضات جمع کرنے اور ان کے حل کے لئے ایک ماہ درکار ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

