Advertisement

زندہ خاتون نے اپنے قتل کے لیے اسرائیلی اور امریکی خفیہ ایجنسیوں پر مقدمہ کردیا

Mossad CIA

اتوار کے روز ایک زندہ خاتون نے اپنے قتل کے الزام میں اسرائیل کی پولیس، خفیہ ادارے موساد، اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی شن بیٹ، وزارت صحت اور سی آئی اے کے خلاف ہائی کورٹ آف جسٹس میں مقدمہ دائر کیا۔

مذکورہ خاتون بظاہر اتنی زندہ تھیں کہ ہائی کورٹ میں کھڑی ہو کر ججز سے بات کر سکتی تھیں۔

اپنی درخواست میں، انہوں نے وجوہات کی ایک لمبی فہرست فراہم کی ہے کہ کیوں ان کا خیال ہے کہ پانچ تنظیمیں ان کے قتل میں ملوث ہیں۔

انہوں نے خود کو “دنیا کی نمبر قتل کی شکار” قرار دیا۔

عدالت میں گمنام درخواست گزار کی نمائندگی کسی وکیل نے نہیں بلکہ انہوں نے خود کی۔

Advertisement

ہائی کورٹ نے یہ مضحکہ خز مقدمہ فوری طور پر خارج کر دیا۔

ججز نے اپنے فیصلے میں لکھا، “جہاں تک سمجھا جا سکتا ہے، یہ عدالت درخواست گزار کے دعوؤں کے لیے صحیح جگہ نہیں ہے، اور ہمیں اپنی شمولیت کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی”۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ “درخواست گزار نے اپنی درخواست میں ایسے مضامین شامل کیے ہیں جو ایک دوسرے سے منسلک نہیں ہیں، اس لیے درخواست مسترد کر دی جاتی ہے۔”

ویسے تو موساد ، شن بیت اور سی آئی اے دنیا بھر میں خفیہ طریقوں سے دشمنوں کو قتل کرنے کے لیے بدنام ہیں، لیکن زندہ خاتون کی جانب سے اپنے قتل کا الزام واقعی انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version