Advertisement

واٹس ایپ کا بزنس ایپ میں اہم تبدیلی کا اعلان

واٹس ایپ بزنس ایپ میں اہم تبدیلی کا اعلان

فیس بک کی زیرملکیتی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چند سال قبل کاروباری افراد اوراداروں کے لیے واٹس ایپ بزنس کے نام سے ایپ پیش کی تھی۔ جسے استعمال کنندگان کی جانب سے بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔

میٹا کی طرف سے واٹس ایپ بزنس میں وقتاً فوقتاً نت نئے فیچرزکا اضافہ کیا جاتا ہے۔ چند دن قبل واٹس ایپ نے بزنس پروفائل کوبہتربنانے کے لیے ’کورفوٹوز‘ اور ’ کمیونیٹیز‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

اسی روایت کوبرقراررکھتے ہوئے واٹس ایپ نے آج بزنس ایپ کے لیے ایک اورکارآمد فیچرپیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

واٹس ایپ کے حوالے سے خبریں شایع کرنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق میٹا بزنس ایپ کے لیے ’سبسکرپشن پلان‘ کے نام سے ایک ٹول پرکام کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس نئے اختیاری سبسکرپشن پلان کے تحت بزنس اکاؤنٹس کے لیے اضافی فیچرزپیش کیے جائیں گے۔

Advertisement

ابھی یہ فیچرڈیویلپمنٹ کے مراحل میں ہے اوراس کی ریلیز کے لیے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

وے بی ٹا انفو کے مطابق سبسکرپشن پلان لینے والے صارفین کومزید کاروباری فیچرززتک رسائی دی جائے گی جن میں سے ایک اہم فیچرملٹی ڈیوائس لاگ ان ہے۔

عموما بزنس اکاؤنٹ سے بیک وقت چارڈیوائسزپرلاگ ان کیا جاسکتا ہے، لیکن سبسکرپشن لینے والے استعمال کنندگان 10 ڈیوائسزپرلاگ ان کرسکیں گے تاکہ ایک ہی کاروباری اکاؤنٹ سے بیک وقت کئی لوگ منسلک ہوسکیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے فی الحال سبسکرپشن پلان کے صرف ایک فیچرکی تفصیلات ظاہرکی گئی ہیں تاہم مزیداضافی مراعات کے بارے میں بھی جلد ہی اپ ڈیٹ جاری کردی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version