Advertisement

امریکی گلوکارہ جینیفر لوپز کی 20 سال بعد دیرینہ دوست سے منگنی

ہالی وُڈ اداکارہ و گلوکارہ جنیفر لوپز نے 20 سال بعد سابق دیرینہ دوست سے دوبارہ منگنی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپز نے دیرینہ دوست بین ایفلیک سے 20 سال بعد دوبارہ باضابطہ طور پر منگنی کر لی۔

52 سالہ جینیفر لوپز نے اپنی ویب سائٹ پر ایک مختصر ویڈیو میں اپنی منگنی کا اعلان کیا، جبکہ ویڈیو میں جینیفر کو سبز ہیرے کی انگوٹھی پہنے بھی دیکھا گیا۔

مذکورہ ویڈیو میں جینیفر لوپز کی آواز میں ’آپ پرفیکٹ ہیں‘ کہتے سُنا گیا، گلوکارہ کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کلپ منگنی کے اعلان کی ویڈیو ہے۔

Advertisement

جیسے ہی یہ ویڈیو منظرِ عام پر آئی سوشل میڈیا پر ان کی منگنی کی خبر آگ کی طرح پھیل گئی۔

ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے سے قبل گلوکارہ نےگزشتہ شام  اپنے فیس بک پر اشارہ دیا تھا کہ ’کچھ بہت خاص‘ جلد سامنے آنے والا ہے۔

یاد رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب جینیفر اور ایفلیک نے انگوٹھیوں کا تبادلہ کیا ہے، اس سے قبل  2002 میں، صرف چند ماہ کی ڈیٹنگ کے بعد اداکار نے منگنی کی تھی، تاہم ایک سال کے اندر جوڑی نے میڈیا کی ضرورت سے زیادہ توجہ کی وجہ سے اپنی منگنی ختم کر دی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ جینيفر لوپز نے 22 سال کی عمرمیں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا، انہوں نے کامیڈی شو ان لیونگ کلر میں بطور ڈانسر کام کیا اور خوب شہرت کمائی، اداکاری کی راہوں پر سفر کا آغاز 1997میں فلم سیلینا سے کیا جبکہ 1999 میں ریلیز ہونے والے پہلے میوزک البم آن دی 6 کے زریعے جینیفر نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version