Advertisement

پریانکا چوپڑا نے اب تک اپنی بیٹی کا نام کیوں نہیں رکھا؟

حال ہی میں محبت کی شادی کرنے والی بالی و ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس نے تاحال اپنی بیٹی کا نام نہیں رکھا، جس کی وجہ اب سامنے آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال جنوری میں پریانکا اور نک جونس کے ہاں مصنوعی حمل کاری(سروگیسی) کے ذریعے بیٹی کی پیدائی ہوئی اور جنس کی تصدیق اداکارہ کی کزن میرا چوپڑا نے کی کیوں کہ جوڑی کی جانب سے اب تک وضاحت پیش نہیں کی گئی کہ آیا ان کے ہاں بیٹا ہوا یا بیٹی، جبکہ جوڑی نے بچی کا تاحال نام بھی نہیں رکھا ہے۔

فلموں اور اسٹارز پر نظر رکھنے والی بھارتی ویب سائٹ نے بیٹی کا نام اب تک نہ رکھنے کی وجہ بتائی ہے کہ پریانکا کو ان کے خاندان اور دوستوں نے بہت سے نام بتائے لیکن اداکارہ کو کوئی نام پسند نہیں آیا، پریانکا اپنی بچی کا نام ایسا رکھنا چاہتی ہیں جو ان کے دل کو متاثر کرے اور سب سے منفرد ہو۔

تاہم پریانکا چوپڑا اب تک کوئ نام پسند نہیں آیا جس کے باعث بیٹی کا نام رکھنے میں تاخیر ہورہی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ گلیمر سے بھرپور اداکارہ کو اپنی معصوم سی پری کے لئے کب اور کونسا نام پسند آتا ہے جس کے بعد ہی نام منظرِ عام پر آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version