Advertisement

کون سے مشہور پاکستانی اداکار لیاقت علی خان کے پڑپوتے ہیں؟

Liaquat Ali Khan

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم نواب زادہ لیاقت علی خان کا پڑپوتا ہونے کے ناطے معظم علی خان کو سیاست میں آنا چاہیے تھا، لیکن انہوں نے اس شعبے کا انتخاب کیا، جس میں ان کے اپنے والدین نے کافی عرصہ پہلے قدم رکھا تھا، یعنی اداکاری۔

اداکاروں کی مختلف کیٹیگریز ہیں، کچھ لوگ پلاننگ کرکے ساتھ اداکار بنتے ہیں، کچھ لوگ اداکاری کو شوق کے طور پر اپناتے ہیں اور پھر کچھ ایسے بھی ہیں جو اپنے ہنر کو اس وقت تک نہیں جانتے جب تک وہ میدان میں قدم نہیں رکھتے اور کامیاب ہوجاتے ہیں۔ معظم کا تعلق اس آخری کیٹیگری سے ہے۔

معظم نے ڈرامہ سیریل “ثبات” کے سیٹھ فرید کے کردار سے شہرت حاصل کی اور بعد میں “عشقِ لا” میں نمایاں ہوئے۔ ان کے والدین نواب زادہ مشرف علی خان اور ممتاز پروین نے 1990 کی دہائی کے اوائل میں شعیب منصور کی ہدایت کاری میں پی ٹی وی ڈرامہ سیریل “سنہرے دن” میں کام کیا۔

معظم کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ اور شعیب منصور بہت پہلے پی ٹی وی میں ساتھی تھے، کافی سالوں بعد شعیب اپنے والد کے انکار کے باوجود معظم کی والدہ اور والد کو سنہرے دن میں کاسٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Advertisement

معظم نے بتایا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں پی آر کنسلٹنسی کرنے کے لیے دو سال کے لیے پاکستان سے چلے گئے تھے اور واپسی پر ان کے ایک دوست نے انہیں اداکاری میں قسمت آزمانے کا مشورہ دیا۔ انہیں ثبات میں سیٹھ فرید کا کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

معظم کا مزید کہنا تھا کہ اس حقیقت کو وہ پہلے سے جانتے تھے کہ لیلیٰ زبیری، جو ان کی آن اسکرین بیوی کا کردار ادا کر رہی تھیں، نے اس چیلنجنگ کردار کو کچھ زیادہ ہی آرام دہ بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ موسیقی ان کے اور ان کے خاندان کے لیے ہمیشہ اہم رہی ہے، کیونکہ ان کی والدہ اور خالہ گاتی تھیں لیکن وہ پیشہ ور گلوکار نہیں تھیں۔

ان کے چھوٹے بھائی عباس ایک تربیت یافتہ کلاسیکی گلوکار اور ایک میوزک کمپوزر ہیں اور ان کے کریڈٹ پر کئی ہٹ گانے ہیں۔

معظم نے یہ بھی بتایا کہ وہ آنجہانی مہدی حسن اور جگجیت سنگھ کے مداح رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version