Advertisement

ملک میں 15 ماہ بعد پہلے پولیو کیس رپورٹ ہونے پر وزیراعظم کا اظہار تشویش

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک میں 15 ماہ بعد پہلے پولیو کیس رپورٹ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے متعلقہ حکام سے پولیو کیس کی وجوہات کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

اس صورتحال کی پیش نظر وزیراعظم نے پولیو خاتمے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

دوسری جانب پیر کے روز قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے بیان کے مطابق پاکستان میں 15 ماہ بعد پولیو کا اپہلا کیس درج کیا گیا ہے

Advertisement

پولیو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل  نے کہا کہ بچوں کی بہترین صحت کے لیے تمام سہولیات بروئے کار لائیں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 2020 میں خیبرپختونخوا سے پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ سال صوبہ خیبرپختونخوا سے پولیو کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا۔

انسداد پولیو پروگرام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس پولیو کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے بلوچستان میں 5، سندھ میں 2 جب کہ پنجاب و خیبرپختونخوا سے 1,1کیس رپورٹ ہوا تھا۔

واضح رہے شمالی وزیرستان میں 15 ماہ بعد پہلا پولیو کا کیس سامنے آیا ہے جب کہ سال 2022 میں اب تک دنیا بھر سے 3 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version