کیرن پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر کیرن پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیرون پولارڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔
کیرون پولارڈ نے2007 میں ایک روزہ اور 2008 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ڈیبیو کیا ، انہوں نے 123 ون ڈے اور 101 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔
اس کے علاوہ پولارڈ کوانٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 لگاتار چھکے مارنے والے تیسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

