Advertisement

ہماری کابینہ وار کیبنٹ ہے، غربت، مہنگائی اور بیروزگاری سے جنگ لڑیں گے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے سامنے بہت سے چیلنجز ہیں مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا  اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم ا کہنا تھا کہ یہ کرسی اور عہدہ پھولوں کی سیج نہیں ہے، اس وقت ہمارے سامنے بہت سے چیلنجز ہیں جن کا ہمیں مل کر سامنا کرنا پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں ہر شعبے میں تباہی ہوئی ہے اور عوام کو ترقی کے جعلی خواب دکھائے جاتے رہے ہیں لیکن اب آپ سب نے اتحاد اور یک جہتی سے ملک کو مسائل سے نکالنا اور عوام کو ریلیف دینا ہے۔

اجلاس کے دوران کابینہ کو بتایا گیا کہ اپریل اور مئی میں ڈیزل اور پیٹرول پر گزشتہ حکومت کی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے دی جانے والی سبسڈی پر قومی خزانے کو 67 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔

Advertisement

اعداد و شمار کے مطابق قومی خزانے کو ڈیزل پر 52 روپے فی لیٹر اور پیٹرول پر 22 روپے فی لیٹر کا نقصان ہوگا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 2017-18 میں جی دی پی کا گروتھ ریٹ 6.1 فیصد رہا جبکہ سال 2021 – 22 میں گروتھ ریٹ صرف 4 فیصد ہے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح 2017، 18 میں 3 اعشاریہ 9 تھی اور2021 -22 میں 10 اعشاریہ 8 فیصد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version