عمران خان کھلے دل سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تسلیم کریں، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کھلے دل سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تسلیم کریں۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں ملک کی معاشی صورتحال کی روشنی میں عمران نیازی ہٹ دھرمی اور منفی سیاست کرنے کی بجائے کھلے دل سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تسلیم کریں گے۔
میں امید کرتا ہوں ملک کی معاشی صورتحال کی روشنی میں عمران نیازی ہٹ دھرمی اور منفی سیاست کرنے کی بجائے کھلے دل سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تسلیم کریں گے اور بحیثیت قائد حزب اختلاف اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے تاکہ حکومت اور اپوزیشن ملکر پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لئے کام کر سکیں-
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 8, 2022
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ بحیثیت قائد حزب اختلاف اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے تاکہ حکومت اور اپوزیشن ملکر پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لئے کام کر سکیں۔
احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار حکومت کے بحال ہونے پر اپوزیشن جشن منا رہی ہے اور حکومت کی صفوں میں صف ماتم بچھی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کے اقدام کو غیر آئینی قراردیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی اور کابینہ کو 3 اپریل کی حیثیت سے بحال کردیا اور عدم اعتماد کی ووٹنگ کے لیے 9 اپریل کو اجلاس بلانے کا بھی حکم جاری کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب بھی کریں گے جس کے متعلق گزشتہ روز انہوں نے اپنے پیغام میں بھی واضح کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ موجودہ سیاسی صورتحال، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلئے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

