Advertisement

خدا کی رحمت قرار دئیے گئے بکری کے انوکھے بنا بالوں والے بچے کی پیدائش

ترکی کے ایک فارم میں بالوں کے بغیر پیدا ہونے والا میوٹنٹ بکری کا بچہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے، بکری کے اس انوکھے بچے نے ہر دیکھنے والے کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے۔

اس عجیب بکری کے بچے کے مالکان حسین اور آیسل توسن ترکی کے جنوبی صوبے مرسین کے گاؤں سیرس میں زراعت اور مویشی پالنے کا کام کرتے ہیں اور اپنے دور میں لاتعداد بکریاں پال چکے ہیں۔

حال ہی میں، ان کی بکریوں میں سے ایک نے جڑواں بچوں کو جنم دیا اور اگرچہ ان میں سے ایک نارمل دکھائی دے رہی تھی، لیکن وہ مردہ پیدا ہوئی تھی۔

جب کہ دوسری حیرت انگیز طور پر مکمل بغیر بالوں کے ایک دم سیاہ ، جھریوں والی جلد کے ساتھ پیدا ہوئی تھی۔

Advertisement

اس جوڑے نے زندہ بچ جانے والے کا خاص خیال رکھنے کا فیصلہ کیا اور یہاں تک کہ اسے اپنے پوتے پوتیوں کے کپڑے تک پہنا دئیے، پہلے چند دنوں تک اسے بوتل سے غذا دی گئی۔

میوٹنٹ بکری کے بچے کی خبر آہستہ آہستہ پھیلتی گئی اور جب وہ صرف پانچ دن کا تھا، اس نے کیمروں کے ساتھ متجسس زائرین کا استقبال کرنا شروع کیا۔

جوڑے کے رشتہ دار سلیمان دیمیر نے کہا، “میں 67 سال کا ہوں، اور یہ پہلا موقع ہے جب میں نے اس طرح کی کسی چیز کا سامنا کیا ہے۔

گود لینے والی ماں آیسل  کا کہنا ہے کہ “خدا تعالیٰ نے یہ معجزہ یہاں بھیجا ہے۔ ہم نے ایک دو سر والا جانور دیکھا ہے، لیکن ہم نے اس جیسا کچھ نہیں دیکھا۔”

انہوں نے کہا کہ “میں اسے دودھ پلانے کے لیے اس کی ماں کے پاس لے جاتی ہوں۔ میں اسے اپنے پوتے پوتیوں کے کپڑے پہناتی ہوں، میں اسے گھر لاتی ہوں اور ضرورت پڑنے پر اسے کھلاتی ہوں۔ اس کے بال نہیں ہیں، اور میں نے پہلی بار ایسا کچھ دیکھا ہے۔ میں اس کی دیکھ بھال ایسے کرتی ہوں جیسے وہ بچہ ہو۔”

Advertisement

آئسل نے مزید کہا کہ “بچے کو کبھی کبھی بخار ہوتا ہے، پھر میں اسے اپنے پوتے کا شربت اور ایک انجکشن دیتی ہوں۔ جب جڑواں بچوں میں سے ایک مردہ پیدا ہوا اور یہ غیر معمولی نکلا تو میں نے سوچا کہ وہ بھی مر جائے گا، لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version