اعتزاز احسن کا وزیراعظم کو اہم مشورہ

پی ٹی آئی میں شمولیت؟ اعتزاز احسن کا اہم بیان سامنے آگیا
پاکستان پیپلشزپارٹی کے سینیئر رہنما اعتزاز احسن نے وزیراعظم عمران خان کو موجودہ صورتحال کی پیش نظر اہم مشورہ دے دیا ہے۔
بول نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ قومی اسمبلی میں اب قائد حزب اختلاف بن کر بیٹھیں اور اپوزیشن میں آکر حکومت کو ٹف ٹائم دیں۔
انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دیکر پارلیمنٹ سے باہر بیٹھنے کی عمران خان حماقت نہیں کرینگے کیونکہ اپوزیشن میں آنے سےعمران خان کی سیاست بدل جائے گی۔
اس موقع پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اب مہنگائی کا جو ملبہ عمران خان پر پڑنا تھا وہ شہباز شریف پر پڑنا شروع ہوجائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے پیٹرول، گیس کو مہنگا کردیا گیا ہے جو کہ شہباز شریف کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

