Advertisement

رابعہ کلثوم بلاول اور نواز شریف کی ملاقات پر برہم، سخت الفاظ کا استعمال

Rabia kulsoom

معروف پاکستانی اداکارہ رابعہ کلثوم ریحان کو نواش شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے اس پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

رابعہ کلثوم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو ماضی یاد دلاتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات پر کھری کھوٹی سنا دی ہے۔

اداکارہ نے لندن میں ملاقات کے بعد منظر عام پر آنے والی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں بلاول ، نواز شریف کا جھک کر استقبال کر رہے ہیں۔

رابعہ نے تصویر کے ساتھ لکھا، کوئی کیسے ایسے شخص سے بات کرسکتا ہے جس نے اس کی ماں کی کردار کشی کی ہو۔ واہ رے کرسی، واہ رے سیاست۔

خیال رہے کہ رابعہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عمران خان کی بھرپور حامی ہیں اور ان کا ٹوئٹر ہینڈل ان کی حمایت پر مشتمل پوسٹس سے بھرا پڑا ہے۔

قبل ازیں، اداکارہ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے انہیں ’اے سی روم سے باہر نکلنے‘ اور ’اصل مسائل پر توجہ دینے‘ کا مشورہ دیا تھا۔

مریم نواز نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہونے والے پی ٹی آئی کے کراچی جلسے کی وائرل ہونے والی تصاویر کے حوالے سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Advertisement

خان کی حمایت کرتے ہوئے، ’بھڑاس‘ کی اداکارہ نے خاتون سیاست دان پر خوب تنقید کی۔

رابعہ نے مریم نواز کے شیئر کردہ ٹویٹ کا جواب دیا اور ان سے کہا کہ وہ ملک کے آنے والے چیلنجوں کی طرف توجہ مرکوز کریں۔

رابعہ کی جوابی ٹویٹ میں لکھا، “آپ چِل کیوں نہیں کرتیں؟” اب آپ حکومت میں ہیں اور اس میں بھی چیلنجز ہیں، آپ وہاں فوکس کریں پلیز.. اتنا ڈر کس بات کا ہے؟”

مندرجہ ذیل ٹوئٹ میں شوبز کی مشہور شخصیت نے مریم نواز کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ ’وہ جنون میں مبتلا ہیں، انہیں اپنے اے سی روم سے باہر نکل کر ٹوئٹر پر مصروف رہنے کے بجائے کام شروع کرنے کی ضرورت ہے‘۔

رابعہ نے مریم کو مشورہ دیا کہ ‘ٹوئٹر پر ٹرینڈز کے بارے میں ٹویٹ کرنا بند کریں اور اصل مسائل پر توجہ دیں۔’

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version