Advertisement

صدر مملکت اور سابق وزیر اعظم کے خلاف آئین شکنی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

سابق حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف

سابق حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف

حکومت کی جانب سے آئین شکنی کے معاملے پر عمران خان کی حکومت سے منسلک اہم شخصیات کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو ریفرنس کی تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے جو کہ آرٹیکل 6 کے تحت دائر کیا جائیگا۔

قانون کے تحت آرٹیکل 6 کی کارروائی کرنے کی مجاز وفاقی حکومت ہے جو قانون کے ریفرنس تیار کرکے دائر کرتی ہے۔

اس سے متعلق بیانات اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ عدالتی احکامات اور عدالتی نظائر بھی طلب کر لئے گئے جن کو شواہد کے طور پر ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

Advertisement

خیال رہے کہ ریفرنس صدر عارف علوی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہوگا جبکہ سابق سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی ریفرنس بھیجا جائے گا۔

اسکے علاوہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف بھی ریفرنس بنے گا۔

یاد ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے عمل میں واضح طور پر صدر عارف علوی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کے ایماء پر آئین شکنی کی۔

پنجاب اسمبلی میں آئینی عمل کو سبوتاژ کیا گیا اور گورنر نے آئین شکنی کی جبکہ صدر عارف علوی نے پارٹی چئیرمن کے حکم پر آئین قربان کر دیا گیا۔

 سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے آئین پر عمل درآمد کرنے واضح احکامات کی توہین کا جرم کیاگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version