Advertisement

گورے بچے کے لیے والدہ دورانِ حمل ثانیہ کو کیا کھلاتی تھیں؟ شعیب ملک کا انکشاف

Sania Mirza Son

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنے بچے کی گوری رنگت کا راز بتا دیا ہے۔

شعیب ملک نے ایک شو کے دوران انکشاف کیا کہ جب ان کے گھر بیٹے کی ولادت متوقع تھی تو والدہ ثانیہ مرزا کو بہت زیادہ سیب کھلاتی تھیں، تاکہ آنے والا ننھا فیملی ممبر گورا چٹا ہو۔

شعیب ملک کی بات پر اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ آپ کا بیٹا تو گورا ہی ہے، جس پر شعیب نے کہا کہ دیکھیں ان کی ساس کا ٹوٹکا کام کر گیا، لہٰذا آپ سب خواتین کو سیب کھانے کا مشورہ دے دیں۔

انہوں نے گوری رنگت اور اس حوالے سے لوگوں کے خیالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ہر خاتون کو یہ اعتماد ہونا چاہیے کہ وہ خوبصورت ہے۔

شو کے دوران شعیب ملک نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ہدایت کار اور اداکار یاسر نواز کی جلد آنے والی فلم میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔

Advertisement

دورانِ گفتگو اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی رنگت سے متعلق لوگوں کی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں جِم خود گاڑی چلا کر جاتی ہوں کیوں کہ مجھے یہ پسند ہے، لیکن لوگوں کو ان کے ہاتھوں کی رنگت سے مسئلہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر میرے ہاتھوں اور چہرے کی تصاویر کا موازنہ کیا گیا اور ساتھ میں مشورہ دیا کہ اپنے ہاتھ بھی دھو لیا کریں، جب کہ ان کو نہیں پتہ ہاتھوں کے رنگ کا ہاتھوں کو دھونے سے کوئی لینا دینا نہیں، میرے ہاتھوں کا رنگ سورج کی دھوپ کی وجہ سے جل گیا لیکن لوگوں کو پتہ نہیں کیوں ہر معاملے میں بولنے کا شوق ہوتا ہے۔

اُشنا کی بات کے جواب میں شعیب کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام خواتین خوبصورت ہیں اور خواتین کو بھی چاہیے کہ وہ اس بات پر یقین بھی رکھیں اور پُر اعتماد رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version