Advertisement

عرفی جاوید کی شوٹنگ پر پولیس کا چھاپہ، غیر اخلاقی فلم کی عکسبندی کا الزام، ویڈیو لیک

اپنے عجیب و غریب فیشن سینس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی رہنے والی اداکارہ عرفی جاوید کی شوٹنگ پر پولیس نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں چھاپہ مارا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر عرفی جاوید کے مداحوں کے دماغ ماؤف ہو گئے ہیں۔

اس ویڈیو میں عرفی جاوید پر پولیس کی جانب سے  فحش فلم کی عکس بندی کرنے کے الزام لگایا گیا ہے اور وہاں موجود لوگوں پر لاٹھیاں بھی برسائی گئی ہیں۔

لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ یہ صرف ایک مذاق تھا جو عرفی کے ساتھ کیا گیا۔

ویڈیو میں عرفی کو کانٹینٹ کرئیٹر روہت گپتا کے دفتر میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں ان کی ملاقات ڈائریکٹر سے ہوتی ہے جو انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا ہے۔

ڈائریکٹر عرفی جاوید سے کہتے ہیں کہ یہ ایک خفیہ پروجیکٹ ہے اور اس فلم میں رنبیر کپور ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ عرفی جاوید یہ سن کر بہت خوش ہوتی ہیں۔

Advertisement

اس کے بعد عرفی کو بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اس فلم میں ایک غیر ملکی اداکار کو کاسٹ کیا ہے۔ اس فلم کے گانے گلوکار بادشاہ گائیں گے اور فلم کا نام ‘ٹائی ٹینک’ ہے۔

اس کے بعد ویڈیو میں عرفی جاوید مرکزی اداکار کے بارے میں پوچھتی ہیں تو انہیں بتایا جاتا ہے کہ یہ اداکار یوگانڈا سے ہیں۔ اسی وقت، ڈائریکٹر عرفی کو مرکزی کردار کے لیے آڈیشن کے لیے بلاتے ہیں اور بہت ہی عجیب و غریب ڈائیلاگ بلواتے ہیں۔

اسی درمیان ایک شخص پولیس کی وردی پہنے دفتر میں داخل ہوتا ہے اور وہاں موجود لوگوں کو فحش فلم کی شوٹنگ کے الزام میں مارنا پیٹنا شروع کر دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version