Advertisement

ایپل آئی او ایس میں بیٹری دشمن مسئلہ حل کردیا گیا

ایپل نے صرف ایک ماہ بعد ہی ایپل آئی او ایس ، آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن جاری کیا ہے جسے iOS 15.4.1 کا نام دیا گیا ہے۔ اس نئے ورژن میں ایک بڑا مسلہ دور کیا گیا ہے جو ایپل فون اور دیگر مصنوعات میں بیٹری کو تیزی سے پھونک رہا تھا۔

نئے ورژن میں موجود سب سے بڑے مسئلے کا حل کیا گیا ہے جو اس سے قبل آئی او ایس 15.4 میں پیش کیا گیا تھا۔  اس میں ایک بگ یہ تھا کہ وہ تیزی سے بیٹری کا چارج ختم کررہا تھا۔ جب لوگوں نے اس ضمن میں اپنے مسائل کا اظہار کیا تو ایپل نے ٹویٹر پر شکایت کے 48 گھنٹے بعد کہا کہ وہ اس مسئلے کے حل پر غور کررہے ہیں۔ اس کے چند دنوں بعد اس جمعرات کو نیا آئی او ایس ورژن پیش کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو جب 15.4 ورژن پیش کیا گیا تو اس میں کئی زبردست آپشن پہلے سے ہی موجود تھے۔ اول ماسک پہننے کے باوجود بھی فیس آئی ڈی کام کررہی تھی اور اسے بہت محنت سے بنایا گیا تھا۔ دوم اس میں یونیورسل کنٹرول اور 37 نئی ایموجیز بھی شامل کی گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version