Advertisement

پی سی بی پاکستان جونیئر لیگ کے حوالے سے فرنچائزز کو اعتماد میں لے گا

توقع ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان جونیئر لیگ پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے خدشات کو دور کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق فرنچائز مالکان کو پی سی بی کے پاکستان جونیئر لیگ کے اقدام پر تحفظات تھے، جیسا کہ کرکٹ پاکستان نے رپورٹ کیا ہے۔

مالکان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے اس اعلان سے قبل انہیں اعتماد میں نہیں لیا تھا، ان کے مطابق پی ایس ایل کے متوازی کوئی اور لیگ اس کے امیج کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا ہے کہ پی سی بی جلد فرنچائز مالکان سے بات چیت کرے گا اور ان کے تمام تحفظات دور کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ رائے کا معاملہ ہے اور پی سی بی فرنچائزز سے بات کرے گا تاکہ انہیں جے پی ایل اور ویمن لیگ کے فلسفے، پس منظر، فوائد اور مثبت پہلوؤں سے آگاہ کیا جا سکے۔

فرنچائزز نے پی سی بی سے پی ایس ایل کے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی شیئر کرنے کو کہا ہے۔

Advertisement

اس معاملے پر سمیع الحسن  برنی نے کہا کہ پی سی بی نے پہلے ہی پی ایس ایل 5 اور 6 کی فرنچائزز کے ساتھ ایونٹ کی آمدنی سے متعلق تفصیلات شیئر کی ہیں۔

چیئرمین رمیز راجہ نے بتایا کہ ایک فرنچائز سے 90 کروڑ روپے کا منافع ہوا لیکن مالکان نے اس دعوے کو ٹھکرا دیا۔

سمیع نے  کہا کہ ایونٹ کے اخراجات پر، مصالحتی عمل میں 90 دن لگ سکتے ہیں کیونکہ مختلف انوائسز اور بلز جمع کرانا پڑتے ہیں،اس سلسلے میں، چند ٹیموں سے کچھ معلومات کا انتظار ہے۔

مالکان نے پی ایس ایل کے لیے ایک الگ کمپنی کا مطالبہ کیا جس میں مختلف اسٹاف اور انتظامیہ شامل ہو، سمیع نے بتایا کہ یہ بحث پچھلے چار سال سے جاری ہے لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version