ایس پی کی جانب سے خاتون پولیس اہلکار کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے ایس پی کی جانب سے خاتون پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے، خاتون پولیس اہلکار کی درخواست پر ایس پی عقاب خان کو فوری طور پر معطل کردیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی کے خلاف ایک خاتون پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے کی شکایت درج ہوئی تھی، آئی جی اسلام آباد نے اس شکایت پر نوٹس لیا۔
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے شکایت کی میرٹ اور شفاف انکوائری کے لیے ایک خاتون افسر سمیت پانچ افسران پر مشتمل اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی مارک کی۔
کمیٹی میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی سکیورٹی، ایس پی پیڈ کوارٹرز اور ڈی ایس پی لیگل شامل تھے۔
کمیٹی نے معاملے کی مکمل تحقیقات کیں اور ایس پی صاحب کے خلاف الزامات کو درست قرار دیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایس پی انکوائری کمیٹی میں اپنے خلاف شکایات کا دفاع کرنے سے قاصر رہے، انکوائری کمیٹی نے اپنے فیصلے میں ایس پی کو قصور وار ٹھہرایا جس پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا تحرک کیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ تمام پولیس افسران کو اپنے کنڈکٹ کے متعلق جوابدہ ہونا ہوگا، محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

