عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما لٹل کریم انتقال کرگئے

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیمالٹل کریم 72 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
لٹل کریم جگر کے علاج کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی میں شیر علاج تھے اور انہون نے علاج کے لیے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی دستخط شدہ اور تحفے میں دی گئی شرٹ نیلام کی تھی۔
لٹل کریم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد امامیہ صوفیہ نور بخشیہ بلتستانیہ ، متر پورہ ر اولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
لٹل کریم نے 70 کی دہائی میں کوہ پیمائی شروع کی لیکن انہیں عالمی شہرت تب ملی جب 80 ء کی دہائی میں 25 کلو گرام وزن کے ساتھ8 ہزار میٹر سے زائد بلند پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے تھے۔
ان کی کوہ پیمائی پریورپ میں ڈاکومنٹری فلمز بھی بنیں ہیں جنہین عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی تھی ۔
لٹل کریم گزشتہ ایک سال سےزیر علاج تھے اور ان کاتعلق بلتستان کےگاؤں ہوشے سے تھا۔
لٹل کریم ایک تجربہ کار اونچائی والے پہاڑی پورٹر رہ چکے ہیں جو کہ اپنی وادی میں تعلیمی اداروں کی کمی کی وجہ سے اسکول کی تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہے تھے۔
لٹل کریم کو بغیر کسی اضافی آکسیجن کے 8,035 میٹر اونچے گشربروم کو سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ لٹل کریم بغیر آکسیجن عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

