پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ارتھ ڈے آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں زمین سے محبت کے اظہار کیلئے آج ورلڈ ارتھ ڈے منایا جارہا ہے۔
یہ دن منانے کا مقصد زمین کو ماحولیاتی آلودگی کے نقصانات سے بچانےاور زمین سے محبت کا شعور اجاگر کرنے کیلئے آگہی فراہم کرنا ہے۔
اس سال اس دن کا تھیم Invest in our Planet ہے۔
اس حوالے سے گوگو نے بھی اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا ہے۔
گوگل کی جانب سے جاری ڈوڈل ہمارے سیارے کے چار مختلف مقامات پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔
ارتھ ڈے ایک عالمی تقریب ہے جو موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے تحفظ کی حوصلہ افزائی اور بیداری کے لیے کام کرتی ہے۔
یہ تقریب پہلی بار 22 اپریل 1970 کو منعقد ہوئی تھی اور اس کے بعد سے ہر سال اس کی یاد منائی جاتی ہے۔
گزشتہ 51 سال سے دنیا بھر میں 22 اپریل کو “ارتھ ڈے” منایا جاتا ہے جسکا بنیادی مقصد لوگوں میں زمین کو درپیش ماحولیاتی خطرات کی آگاہی پیدا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News